برازیلیا (سپورٹس ڈیسک) برازیل کے خراب موسم میں فارمولا ون کا پریک ٹس سیشن کا انعقاد ہوا، بارش اور گیلے ٹریک سے گاڑیاں ڈی ٹریک ہوئیں، خطرناک ٹکروں نے ایونٹ کو سسنسنی خیز بنا دیا، سباسچن ویٹل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فارمولا ون ریس برازیل گراں پری کا پریکٹس سیشن ہوا، بارش اور گیلے ٹریک نے بھی ڈرائیورز کا جنون ٹھنڈا نہیں ہونے دیا۔پھلسن میں تیز رفتاری اور زبردست کنٹرول کا مظاہرہ کیا گیا، ڈی ٹریک ہونے اور ٹکروں، فنی خرابی کا شکار گاڑیوں نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ جرمنی کے سباسچن ویٹل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔