مکرمی ! آئی ایم ایف کا200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو صرف تاریخ ادائیگی میں چھوٹ دینا نگران حکومت کی ناکام پالیسی کا عملی ثبوت ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف پاکستانی قوم کے منہ پر تماچے سے کم نہیں۔ حکومت مکمل طور پر آئی۔ایم۔ایف کے سامنے سجدہ ریز ہے اور اسکے احکامات پرعوام کے قتل عام پرتلی ہوئی ہے۔اب اس مہنگائی کے ہاتھوں امیر آدمی کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں۔ عوام کو اس ڈاکہ زنی کے خلاف منظمہو کر احتجاج کرنا ہوگا۔اگر یہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو استعفٰی دے اور گھر جائے ورنہ عوام اسے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔ظالمانہ بلوں اورحکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ اگرعوام اس قاتلانہ نظام کے خلاف نہ نکلے تو پھر ہمیں موت کے منہ میں جانے سے کوئی بچا نہیں سکے گا۔ (عبدالعزیز عابد)