کراچی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن ، این این آئی) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی ہے ۔بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی تصویر شیئر کی ہے ،صارفین کی بڑی تعداد بچے کی خوبصورتی کی تعریف کر رہی اورنوزائیدہ کیلئے دعائیہ کلمات کہہ رہی ہے ۔بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چودھری کے گھر ننھے مہمان کی آمد گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔