مکرمی ! کورونا محض ایک بیماری نہیں یہ عذاب ہے، اس رب کا۔بحثیت مسلمان قوموں پر عذاب تب ہی آتے ہیں جب قومیں سرکشی کریں۔نا فرمانیاں ہی قوموں کو بربادی کی طرف لے کر جاتی ہیں۔ کیا کچھ نہیں ہو رہا ہمارے ملک میں جس کی بنیاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام پر رکھی گئی تھی۔یہاں روز زینب جیسی کلیاں مسلی جاتی ہیں۔یہاں کا مرد بظاہر انسان ہونے کا لبادہ اوڑھے درندوں کی طرح معصوم پھولوں کو پامال کرتا ہے۔ہم اس معاشرے کی نافرسودہ قوم ہیں جہاں پر تن سے لباس اتارنے والے امیر اور مکمل لباس والے غریب کہلائے جاتے ہیں۔شراب نوشی، جوا، رشوت،سود چوری قتل ہر حرام چیز پر عمل درآمد ہو رہا تو اس حال میں یہ بیماری عذاب کی صورت میں ہی ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی جہالت کو پس پشت ڈال کر اپنے کرداروں پر غور کرنا چاہیے۔ ( سید مظہر حسین گوجرانوالا)