ریوڈی جنیرو(این این آئی)ابھرتی معیشتوں کے گروب برکس کا سالانہ اجلاس برازیل میں جاری ہے ۔ چین، روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس کے دوران ان ممالک کے رہنماؤں نے سیاسی پروٹیکشن ازم کے عالمی معیشت پر خطرناک اثرات سے خبردار کرتے ہوئے باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کا نام لئے بغیر ان کی تجارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس برس برکس ممالک کے اجلاس میں انوویشنز کو کلیدی نکتہ قرار دیا گیا ہے ۔