لندن (این این آئی) برطانیہ میں کار ٹرک سے ٹکراگئی جس میں 10ماہ کی بچی بھی زخمی ہوگئی ۔خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،پولیس نے ڈارئیور گرفتارکرلیا ہے ،تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے برطانیہ کی ایک کھلی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں کار میں ایک دس ماہ کی بچی کی موجودگی کا بھی پتا چلا ہے حادثے میں ایک تیز رفتار کار سامنے سے گزرنے والے ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی یہ حادثہ ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا حادثے میں کم سن بچی بھی زخمی ہوگئی جب کہ ڈرائیور نے موقعے سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کار کا ڈرائیور پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ڈرائیور 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا رہا تھا۔ تیز رفتاری کے دوران اس کی کار سامنے سے گزرنے والے ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔اس حادثے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ کار میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی موجود تھی اور ڈرائیور اسے اسی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونا چاہتا تھا۔