نئی دہلی (اے ایف پی ،نیٹ نیوز)بھارت میں کسانوں کے ملک گیر مظاہرے جاری ہیں ،کسانوں نے اتر پردیش میں پولیس رکاوٹیں توڑدیں،نعرے لگائے ۔ کسان تحریک نے مرکزی حکومت کی تجاویز مسترد کردیں، بھارتی وزیر اعظم مودی نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین سے فارمرز کیلئے امکانات کے نئے دروازے کھلے ہیں، بھارت میں کسان تحریک نے مرکزی حکومت کی تجاویز مسترد کردی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاج پر آنسو گیس ، واٹر توپوں کی طاقت کے استعمال پر غور نہ کریں۔دوسری جانب کسانوں نے امیت شاہ کی جانب سے احتجاج کے مقام تبدیل کرنے کی شرط کو مسترد کردیا۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق زراعت سے متعلق جدید قوانین کے خلاف کسانوں نے اپنی تحریک جاری رکھتے ہوئے یوپی گیٹ پر بیری کیڈنگ توڑ دی ہے ۔رپورٹوں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی نے زرعی اصلاحات کے قوانین کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قوانین سے کسانوں کے لئے نئے امکانات کے دروازے کھلے ہیں تاہم تحریک میں شامل کسان، دہلی میں داخل ہونے کے لئے دارالحکومت کی سرحدوں پر ڈیرا جمائے ہوئے بیٹھے ہیں۔