نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیند را کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجہ نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں الیکشن کے اعلان پر اعتراض کیا تھا۔