لندن (نیٹ نیوز) اکتوبر میں برطانوی شاہی جوڑا پہلی بار پاکستان آیا تو اس دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ دورے کے دوران برطانوی شہزادی ہر ایونٹ کے دوران مشرقی طرز کے ملبوسات میں نہایت دلکش نظر آئیں۔اس موقع پر انہوں نے کئی پاکستانی برینڈز کا انتخاب کیا تھا۔ گزشتہ ماہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے ملبوسات کا شکریہ ایک خط تحریر کرکے کیا تھا اور اب انہوں نے ڈیزائنر ماہین خان کا شکریہ بھی خط کے ذریعے کیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'دورہ پاکستان میں میری مدد کا بے حد شکریہ'، شہزادی کے مطابق وہ ڈیزائنر اور ان کی ٹیم کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیے اتنے بہترین ملبوسات تیار کیے ۔شہزادی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملبوسات بے حد پسند آئے ۔