لندن( نیٹ نیوز) برطانیہ میں دم توڑتی بیٹی کے پاکستانی ڈاکٹر والدین پر پولیس تشددکے خلاف ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشنز آف ناردرن یورپ نے بھی آواز اٹھادی ہے ۔ ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ اس واقعے کی انکوائری کرائی جائے ۔ ایک سال قبل برطانوی ہسپتال میں دم توڑتی 6 سالہ بچی زینب کے والدین ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر عالیہ کو پولیس اہل کاروں نے زبردستی وارڈ سے نکالا،گھسیٹا، ان پر تشدد کیا ۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد برطانوی پولیس اب حرکت میں آئی ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔