نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے سابق وزیر خزانہ پالانیاپن چدم برم کو کرپشن الزامات پر ان کی ڈرامائی گرفتاری کے 106 روز بعد ضمانت دیدی گئی ہے جو بقول ان کے حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہے ۔73 سا لہ چدم برم ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں جن کا تعلق مرکزی اپوزیشن کانگریس پارٹی سے ہے ، کو 2لاکھ روپے (2800ڈالر) کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ معاملے پر کسی قسم کا عوامی سطح پر بیان دینے سے منع کرنے کے علاوہ ان کا پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔