لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز )برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہمینڈ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نو ڈیل بریگزٹ پر دستخط نہیں کریں گے ۔ صحافیوں سے گفتگو میں بورس جانسن کے وزیراعظم بننے اور انہیں فارغ کرنے کے سوال پر فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا کیونکہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں،میں تھریسا مے کے آفس چھوڑنے سے قبل ہی انہیں استعفیٰ پیش کر دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بورس جانسن وزیراعظم بنتے ہیں تو ان کی حکومت میں ذمہ داری ادا کرنے کا مطلب ہے کہ نو ڈیل بریگزٹ کو بھی قبول کیا جائے اور یہ وہ چیز نہیں جس کیلئے میں حکومت میں رہوں۔قبل ازیں لارڈ چانسلر ڈیوڈ گوئیک نے کہا تھا کہ اگر بورس جانسن وزیراعظم بنے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے ۔