بغداد(نیٹ نیوز)عراق میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع کے مطابق بغداد کے مشرقی علاقوں زیونہ اور البلدیات میں زور دار دھماکے ہوئے ۔ اس کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور ایمبولینس کی گاڑیوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے اور بین الاقوامی اتحاد کے فوجی اڈے کو 8 راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے واضح کیا کہ ان میں سے چار راکٹ جمیلہ اور الطالبیہ کے محلوں کے بیچ واقع علاقے سے داغے گئے ۔ یہ علاقہ حرکت النجباء ملیشیا کے زیر کنٹرول ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراق اور لبنان کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کی مذمت کی ہے