کراچی (سپورٹس ڈیسک) ماسکو میں جاری 58 ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ 2021ء میں پاکستان آرمی کے نئے باکسر بلاول ضیاء نے 81 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان باکسنگ کی سینئر بزرگ شخصیت علی اکبر شاہ قادری کے مطابق بلاول ضیاء نے کانگو کے باکسر این گالبے روڈریک کو کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔