مکرمی !گوجرہ کی میونسپل کمیٹی کی حدود میں تمام میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے پڑچکے ہیں گاڑیوں سے اڑنے والی دھول سے راہگیرسانس اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہر میں ترقیاتی کام تو درکنار صحت و صفائی کے معیار کی صورت حال بھی ناگفتہ بہ ہے کورونااور دیگر بیماریوں سے بچائو کی تشہیر اور عمل درآمد کروانے والے ادارے بلدیہ گوجرہ کی بھی خبر لیںاس کو بھی جرمانے کریں جو شہر میں گندگی کو اٹھانے اور نکاسی آب کے نالوں اور سیوریج کی رکاوٹوں کو دورکرنے میں شدید کوتاہی برت رہی ہے ہائوسنگ کالو نی کے سیوریج کی تیس سال کے عرصہ میں ایک بار بھی مکمل اور درست طریقہ سے صفائی نہیںکی گئی ۔ قبرستان روڈ اور دیگر سڑکوں کے ساتھ خودرو بوٹیوں اور جھاڑیوں کی بھرمار ہو چکی ہے جوکہ راہگیروں کے لئے رکاوٹ اور پریشانی کا باعث ہیںموجودہ صورت حال ایسی ہے کہ شہریوں نے بلدیہ کی صورت میں ایک سفید ہاتھی پال رکھا ہے جو بڑی جستجوکے بعد کبھی کبھی کروٹ لے کر نیند سے بیدار ہوتا ہے تھوڑا بہت دکھاوا کر کے پھر سو جاتا ہے بلدیہ گوجرہ کے اعلٰی حکام سے مسائل کے حل کی اپیل ہے ۔ (زاہد رئوف کمبوہغلہ منڈی گوجرہ)