ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال جولائی کے آخر میں ٹیم کے دورہ سری لنکا کی تصدیق کر دی۔رواں سال مارچ میں سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ سری لنکا مشکوک ہو گیا تھا لیکن نیشنل ایجنسی کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بی سی بی نے دورہ سری لنکا کی تصدیق کر دی۔