سلہٹ(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کرسیریز 2-1سے اپنے نام کر لی۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے 9 وکٹوں پر 199 رنز بنائے،شائی ہوپ کی سنچری رائیگاں گئیں، مہدی مرزا نے 4 شکار کیے،میزبان ٹائیگرز نے ہدف38ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔مہدی حسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔