لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت کا دو طرفہ معاملہ ہے ،پاکستان اوربھارت تیسرے فریق کے بغیرمسئلہ کشمیرحل کریں۔