مکرمی ! مجھے اپنی ڈاکٹربیٹی کے ایک امتحان کے سلسلے میں فیس جمع کرانی تھی جس کیلئے نیشنل بنک کی کئی برانچوں میں رابطہ کیا، برانچ کے ذمہ داران نے سسٹم بند ہونے کا عذر پیش کیا-مجھے حیرت ہے کیا واقعی بنک کا سسٹم فعال نہیں ہوتا یا متعلقہ بنک/برانچ کا عملہ کام چوری کا مظاہرہ کرتا ہے-میری نیشنل بنک کیارباب اختیاررسے گزارش ہے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پہلوتہی کرنے والے ملازمین کا محاسجہ کریں اوراگرسسٹم کا فالٹ ہے تواس کودورکیا جائے تاکہ پبلک کودربدرٹھوکریں نہ کھانی پڑیں۔(منورصدیقی، لاہور)