ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) آٹھویں بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 55 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، میتھیو ویڈ نے 84 اور ڈی آرسی شارٹ نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، کولن انگرام کی ففٹی رائیگاں گئی۔