نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مرکنڈے کاٹجونے خبردار کیاہے کہ اس بار بھارت سرجیکل سٹرائیک نہیں کر سکے گا کیونکہ اب پاک فوج ہر قسم کی جوابی کارروائی کیلئے تیار ہے ،بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان نیوکلیئرپاور ہے کوئی مذاق نہیں۔ مرکنڈے کاٹجو نے کہا سرجیکل سٹرائیک کیا ہے ، رات کو کسی کے گھر میں گھسیں، وہ سو رہاہے ، طمانچہ مار کر بھاگ جائیں لیکن اب وہ سو نہیں رہے ، اس بار ایل او سی کو کراس کیا تو سخت مزاحمت ہوگی، بدلہ بھی لیاجائیگا، پاکستان جاگ رہا ہے ، بھارت سرجیکل سٹرائیک نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا یہ بھارتی رہنماؤں کی نااہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے ،میرے نزدیک مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ بھارت اور پاکستان کو یکجا کر پھر سے ایک ملک بنا دیا جائے اور ایک مضبوط سیکولر گورنمنٹ بنائی جائے جو ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی کا اختیا ر دے ۔