مکرمی !بھارت نے اپنا یوم جمہوریہ کسانوں پر مظالم ان پر شیلنگ اور کشمیر میں بربریت کی داستانیں رقم کرکے 26جنوری2021کو منایا۔ جس میںخون کی بدبو، ہندو توا کی جہالیت بھری رسومات ، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی ، بربریت کی رقم کردہ تاریخ نمایاں تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں درندگی کرنے کے بعد بھارت اب خود بھارتی شہریوں کے لئے اذیت گاہ بنتا جا رہا ہے ۔ چین کی افواج نے 25جنوری 2021کو انہیں ایک سبق اور پڑھایا ہے اور بھارتی فوجیوں کی درگت بنائی مودی کا غرور و تکبر کہ گھر میں گھس کر ماریں گے۔ اسکی ہزیمت بنتا جا رہا ہے۔ سکھ کمیونٹی نے یوم جمہوریہ پر خالصتان کا جھنڈا لگا کر اور کسانوں نے قتل عام کے باوجود تحریک چلا کر بھارت کی تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔ جہاں ناحق ظلم ہوتا ہے وہاں تحریکیں جنم لیتی ہیں۔ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود مختاری دلانے میں بھی یہ سست نظر آتے ہیں البتہ برطانوی پارلیمنٹ میں آواز کی سربلندی خوش آئند ہے۔ (شہنیلہ خانزادہ)