مدھیہ پردیش ( مانیٹرنگ نیوز) بھارت میں ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 12 سالہ لڑکی کو اس کے چچا اور بھائیوں نے زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے بے دردی سے قتل کر دیا، مدھیہ پردیش کے ڈسٹرکٹ ساگر میں پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے تین بھائیوں، چچا اور چچی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقتولہ چھٹی کلاس کی طالبہ تھی، 13 مارچ کو لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی گئی ، اس کی سربریدہ لاش کھیتوں سے مل گئی، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے پہلے 10 ہزار اور پھر بڑھا کر 25 ہزار انعام کا اعلان کیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے بچی سے زیادتی کی اور بچی نے پولیس کو اطلاع دینے کی دھمکی دی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا قتل کیا اور اس کا سر تن سے جدا کردیا، مقتولہ کی چچی واقعہ سے آگاہ تھی لیکن اس نے تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک محلے دار پر الزام دھر دیا ، مقتولہ کے اپنے سگے بھائی نے سارے واقعے سے پردہ اٹھا دیا جس پر دیگر بھائیوں اور چچا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔