نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )کشمیر میں مظالم بھارتی حکمرانوں کیلئے ذلت کا طوق بن گئے ۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے صحافیوں نے کشمیر کے بارے سوال کیا تو سوال کا جواب دئیے بغیر تیزی سے آگے بڑھ گئے ۔جے شنکر کے جانے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آمد پر صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ نے بائیکاٹ کیوں کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں ،پاکستان کشمیریوں کے قاتلوں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا۔