چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس کی ویکسیز کا موازنہ کیا اور لکھا کہ فائزر اور بائیوٹیک ویکسین 94 فیصد، موڈرنا 94.5 فیصد جب کہ آکسفورڈ کی کورونا ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید یہ لکھا کے انڈیا میں کورونا ویکسین کے بغیر وائرس سے صحتیابی کی شرح 93.6 فیصد ہے ، کیا ہمیں واقعہ کورونا کی ویکسین کی ضرورت ہے ؟۔اس ٹوئٹ پر صارفین خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔