منسک (اے ایف پی) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوف نے کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم اینڈری کوبیاکوف کو برطرف کر دیا۔ کرپشن سکینڈل سامنے آنے پر متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر نے وزیراعظم کوبیاکوف کو برطرف کر دیا ہے جبکہ ڈویلپمنٹ بینک کے سابق سربراہ سرگئی روماس کو وزات عظمیٰ کا قلمدان سونپ دیا ہے ۔ بیلاروس کے میڈیا کے مطابق قبل ازیں نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ اور وزیر صنعت سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا تھا۔