مانچسٹر (نیٹ نیوز) برطانوی مانچسٹر سے سپین جانیوالی پرواز ایک پائلٹ کم ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تو ایک عجیب واقعہ پیش آیا اور مسافر نے اپنی بیوی کے طعنوں سے تنگ آ کر جہاز اڑانے کیلئے حامی بھر لی جسکے بعد پرواز مسافروں کو لیکر روانہ ہو گئی۔بریڈلی نامی مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو فون کر کے کہا کہ میں یہاں موجود ہوں اور میرے پاس ہوابازی کا لائسنس بھی ہے ، بیوی سے تھپڑ بھی کھا چکا ہوں، اگر آپ کو مدد چاہئے تو میں حاضر ہوں،تھوڑی دیر بعد انتظامیہ نے بریڈلی کو بطور معاون پائلٹ بلالیا جسکے بعد پرواز روانہ ہو گئی۔