ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو ںجن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’گیم اوور‘ نے کوئی اچھی کمائی نہیں کی، تاہم ان کی جلد آنے والی بائیوگرافی فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا رکھی ہے ۔تاہم تاپسی پنو نے صحافیوں سے بالی ووڈ فلم میں کام دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں فلم کا کردار دلوائیں۔تاپسی پنو سے حال ہی میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں سے منتیں کرنا شروع کردیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے انتہائی بے قرار ہیں، اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں انہیں کاسٹ کیا جائے ۔اداکارہ نے صحافیوں کو کہا کہ وہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ٹیم کو انہیں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیں۔تاپسی پنو نے صحافیوں سے کہا کہ وہ فلم کی ٹیم کو کہیں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے تاپسی پنو کو کاسٹ کریں۔ اداکارہ نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے خود کو موزوں بھی قرار دیا۔