انقرہ(سپورٹس ڈیسک) ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، فٹبالر کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ رشدی نے سال 2002 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔