شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور میرٹ پر کام کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ضلع پولیس اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور انکو فوری انصاف فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی ہے اگر کسی بھی فرد کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو اس کا مسلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا میرا ویژن ہے کہ ضلع میں امن اور ترقی کی فضا قائم کرنے کے لئے ہر کام کو سو فیصد میرٹ پر کیا جائے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے پولیس ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہے عوام اپنے مسائل کا اظہار کھل کر کریں تاکہ ان کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے درجنوں مرد و خواتین سائلوں کی درخواستیں وصول کیں اور ان نمٹانے کے موقع پر احکامات جاری کئے ، ڈی پی او جہانزیب نذیر خاں نے کہا کہ عوام کے مسائل براہ راست سن کر ان کو فوری حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں عوام کو چاہیے کہ غیر ضروری مقدمہ بازی سے بچیں اور اپنی اناکی خاطر غیر ضروری افراد کو ملوث نہ کریں۔