وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کہاہے کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے مو قع پر ضلع وہاڑی میں ایک ہی روز میں 50ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے تمام محکموں کو پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے پلانٹ فار پاکستان ڈے کی مر کز ی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول 9-11ڈبلیو بی میں ہو گی جس میں بیک وقت 6سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پلانٹ فار ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی نے مز ید کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کو انتہائی جوش و خروش سے منا یا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے یہ پودے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے اثاثہ ہیں۔ ہمیں ہر بشر 2 شجر کے سلوگن پر عمل کرنا ہے اور ہر شخص کو کم از کم ہر صورت 2پود ے لگانا ہیں اور عوام میں پودے لگانے اور انکی نگہداشت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے درخت ہماری دھرتی کا حسن ہیں اور ہمارے ماحول کو خوشگوار اور معطر کرتے ہیں ہمیں اپنی آنے والے نسلوں کا خیال رکھتے ہوئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے ۔