لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ منیجرسول ایوی ایشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے محمد کاشف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے ٹیسٹ اور انٹریو پاس کر لیے مگر تقرر نہ کیا گیا ۔ دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ایکسائز پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔