پیرس(نیٹ نیوز) فرانسیسی صدر میکغوں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے پوچھا کہ تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟ چند روز قبل صدر میکغوں کو ایک سرکاری دورے کے دوران نوجوان نے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر میکغوں قصبہ بوائس ڈی پکارڈی میں ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے کہ ایک بچی نے پوچھا کہ جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسامحسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔ صدر میکغوں نے بچی کی جانب مسکرا کر دیکھا اور کہا میں ٹھیک ہوں، تاہم تھپڑ مارنا کوئی تفریحی عمل نہیں اور نہ ہی کسی کو تھپڑ مارنا کوئی اچھی بات ہے ۔