لاہور (سپیشل رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ میں وقاص کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں فیصل کے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، راوی روڈ کے علاقہ میں شیراز کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، برکی کے علاقہ میں ذیشان کے گھر سے 50 ہزار روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں فرحان کے گھر سے 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، رائیونڈ کے علاقہ میں جنید کے اہل خانہ سے 75 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس،لاری اڈہ سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار، نولکھا اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔