اسلام آباد ، کراچی (خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش سے آزادی مارچ کے شرکا کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں، تیز آندھی سے دھرنے میں شامل شرکا کے ٹینٹ اڑ گئے ، بارش کی وجہ سے سردی میں اضافے نے بھی شرکا کی مشکلات میں اضافہ کردیا، شرکا نے کنٹینرز اور درختوں کے نیچے پناہ لی، کنٹینروں،میٹروبس سروس کے لوپ اور پشاور موڑ کے پل کے نیچے بیٹھ کر بارش سے خود کو بچایا، سروں پر شاپر اور چھتریوں سے بھی مدد لی ، اس کے باوجود بڑی تعداد کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہے ، کنٹینر مقررین سے خالی ہو گیا، بارش شروع ہوتے ہی مقررین اور اعلانات کرنے والے غائب ہو گئے ، کراچی میں بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود سمندری طوفان ماہا کی شدت میں کمی آگئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شدت مزید کم ہوتی جائے گی، ماہا کراچی کے جنوب مغرب میں 675 کلو میٹردور موجود ہے مگر اس سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ۔