پورٹ الزبیتھ( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 224رنز بنا لئے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش اوپنر زیک کارویلے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ڈوم شبلے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ بین سٹاکس 38رنز پر وکٹ پر موجود ہیں ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے 48رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں ۔