لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2019ء کے تیسرے دن دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ گزشتہ روز انڈر 12 اور انڈر 10 مقابلے ہوئے ۔ انڈر 12 میں عمر جاوید نے حارث باجوہ کو 8-0، عیسیٰ بلال نے مصطفی ہارون کو 8-3 ، لابیکا دراب نے رافع عطاء اﷲ کو 8-2 ، عبداﷲ یوسف نے سارم رسول کو 8-1 ، اسماعیل آفتاب نے راجہ مصطفی کو 8-3 سے ہرا دیا۔ انڈر 10 میں امیر مزاری نے ذیشان مصطفی کو 8-0 ، حبیب اﷲ نے ورن ہاشم کو 8-1 ، انڈر 16 ڈبلز کے سیمی فائنلز میں فیضان اور بلال نے شاہیل اور حمزہ کو 4-1, 4-1 ، دوسرے سیمی فائنل میں حسان اور حنان نے زین اور ارحم کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 گرلز میں شیزا نے مہرو کو 8-1 سے ، اقصی نے مایہ کو 8-3 سے ، استفالیہ نے لابیکا کو 8-6 سے جبکہ حانیہ نے ملیحہ کو 8-0 سے ہرا دیا۔