اسلام آباد ( 92نیوز رپورٹ،نامہ نگار) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے رحمٰن ملک کے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف ہتک عزت کے پچاس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ عدالت نے امریکی شہری سنتھیا کو 13 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا 13 جولائی تک سنتھیا رحمٰن ملک کیخلاف ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرے ۔ عدالت نے سنتھیا کو 13 جولائی کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے سنتھیا کی درخواست پر رحمٰن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں سنتھیا کی درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے کہا سنتھیا کے رحمٰن ملک کیخلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، سنتھیا کی درخواست مشکوک اور بظاہر بدنیتی پر مبنی ہے ، انکے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے ، درخواست ناقابل کارروائی ہے ۔