جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد کے جمس ہسپتال میں میرانپورکے رہائشی مبین برڑوکی زوجہ کو زچگی کیلئے لایا گیا جہاں آپریشن کے دوران خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی اوربچہ فوت ہوگیا زچہ کو بیس کے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس طلب کی گئی جو تین گھنٹے بعد پہنچی جس کے بعد زچہ کوبیس ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بھی چل بسی، ڈاکٹروں کے مطابق کیس خراب کرکے بھیجا گیا،خاتون بروقت پہنچتی تو شاید جان بچ جاتی،ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے جمس ہسپتال کے عملے پرغفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس بروقت نہیں پہنچی ،آپریشن سینئرڈاکٹرنے نہیں کیا گیا، ڈائریکٹرجمس نوٹس لیں اورغفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔