برلن (این این آئی )جرمنی میں ترک صدر کے مخالفین کا تعاقب کرنے کیلئے 8 ہزار جاسوسوں کا انکشاف ہوا ہے ،جرمنی میں مقیم ترک پناہ گزینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اقدام کا مقصد فتح اﷲ گولن اور کردوں کے حامیوں کا پیچھا کرنا ہے ۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرنے والے زیادہ تر پناہ گزینوں نے باور کرایا کہ ترک پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کے مقابل ترکی کی انٹیلی جنس کے جرمنی میں ایجنٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ جرمنی میں اس قت 50 لاکھ ترک مقیم ہیں۔