جھنگ(ڈسٹرکٹ رپو رٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی جھنگ، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور توائی ایسو سی ایشن جھنگ کی جانب سے جشن آزادی توآئی کنگفو چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کی ٹیموں نے شرکت کی، افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر الطاف حسین نے کیا،چیمپئن شپ میں 10کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے جس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ۔چیمپئن شپ میں جھنگ نے پہلی،چنیوٹ نے دوسری اور فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حا صل کی، کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔