جھڈو (نامہ نگار) منگنی سے ناخوش لڑکی نے زہرپی کرزندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس نے منگیتر کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جھڈو کے نواحی علاقے گوٹھ محمد خان لوند نزد روشن آباد کی 18 سالہ شازیہ بنت ولی محمد نوتکانی نے مبینہ طورزہر پی لیا،طبیعت بگڑنے پراہلخانہ مرکزصحت لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسکا معدہ صاف کرکے زہرنکالنے کی کوشش کی تاہم حلات نہ سنبھلنے پرڈسٹرکٹ ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں کئی گھنٹے زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالاآخرشازیہ خالق حقیقی سے جاملی،دوسری جانب شازیہ کے بھائی دلبرنوتکانی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بہن کیلئے منگیتر اعجازنوتکانی نے شربت بھیجا تھا جسے پی کرشازیہ کی حالت بگڑی، ہمیں شبہ ہے کہ شربت میں زہرتھا،حیات خاصخیلی پولیس نے بھائی کے بیان کے بعد منگیتراعجاز نوتکانی کوگرفتارکرکے پنگریو پولیس سٹیشن منتقل کردیا، بتایا جاتا ہے کہ چند ماہ قبل شازیہ کی منگنی اعجازنوتکانی سے ہوئی لیکن شازیہ ناخوش تھی جسکا منگیترکو ملال تھا۔