لندن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے جیسن روئے کے خلاف آؤٹ کا متنازع فیصلہ دیے جانے کے باوجود سری لنکن امپائر کمار دھرماسینا کو ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی امپائرنگ کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے ۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سنچری سے چند قدم کے فاصلے پرروئے کو کمار دھرماسینا نے کیچ آؤٹ قرار دیدیا۔جیسن روئے امپائر کے فیصلے سے ناخوش نظر آئے ۔دھرما سینا کے اس متنازع فیصلے اور غلط آؤٹ کے باوجود انہیں ورلڈ کپ کے فائنل کی بھی ذمے داریاں سونپ دی گئی اور انکے ہمراہ جنوبی افریقہ کے میراس ایراسمس امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ریزرو امپائر پاکستان کے علیم ڈار ہونگے ۔