ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان بنگلہ دیش پریمیئر میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے خود کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے والے سلیکٹرز کو کرارے جواب دینے لگے ۔29سالہ جنید خان اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 3میچز میں 82رنز دے کر10.25 کی اوسط سے 8شکار کرچکے ہیں اورصرف تین میچز کھیلنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں زیاد ہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبرپر موجود ہیں۔قومی سلیکٹرز نے جنید خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا تھا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنید خان ردھم میں نہیں ہیں ۔