واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ارکان کانگریس ایسے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں صدر ٹرمپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یوکرائنی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ انکے سیاسی حریف جوبائیڈن کے بیٹے کیخلاف رشوت ستانی کے معاملے کی تحقیقات کرے ۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں دو اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ چند روز قبل جب یوکرائنی صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ سے کال پر بات کی تھی جب صدر ٹرمپ نے نامناسب طریقے سے بات کی تھی، تاہم ٹرمپ نے ایسے کسی بھی الزام کی تردید کی ہے ۔