چنائی(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں موجود جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز سرفنگ کے شوقین نکلے ۔ گزشتہ روز انہوں نے چنائی میں ہونے والے سالانہ کلاسک سرفنگ فیسٹیول میں زور شور سے حصہ لیا اور دیکھنے والے سرفنگ کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ۔ اس فیسٹیول میں وہ کوئی ٹرافی تو نہ جیت سکے تا ہم انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سپیشل پرائز بھی حاصل کیا ۔ یاد رہے کہ 27 جولائی 1969 کو جنوبی افریقہ کے نتال صوبے میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے 1992 کو بھارت کے خلاف ہی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدا کی تھی ۔ انہوں نے 2000 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ۔