لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے ۔انڈر 16 میں عبدالحنان خان نے معاویہ بٹ کو 8-0 سے ، حمزہ جواد نے تیمور علی کو 8-0 سے ، فیضان فیاض نے ارحم خان کو 8-3 سے ہرا کر کواٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 16 ڈبلز کے پہلے کوارٹرفائنلز میں شاہیل دراب اور حمزہ جواد نے زائم غفور اور معاویہ بٹ کو 4-0, 4-0 سے ، دوسرے کوارٹرفائنل میں اذان ساجد اور احتشام عارف نے زین چودھری اور ارحم خان کو 4-1, 2-4, 10-7 سے ، تیسرے کوارٹرفائنل میں حسن علی اور عبدالحنان خان نے علی ہارون اور تیمور علی کو 4-0, 4-0 سے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں فیضان فیاض اور بلال عاصم کو بائی حاصل تھی جس پر جیتنے والوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر ۔14 میں اسد اومان نے مصطفی ہارون کو8-2 سے ، علی جواد نے راجہ مصطفی کو 8-3 سے ، علی شیخ نے عزت خلیل کو 8-4 سے ، شاہ زیب زاہد نے ابوبکر خلیل کو 8-2 سے احتشام عارف نے راجہ داؤد کو 8-4 سے ، ابراہیم انجم نے معاویہ بٹ کو 8-0 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔