حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کاشادی ہال پر چھاپہ ،ڈبل ڈش کی خلاف ورزی پر مقامی تاجر سے پچاس ہزارجرمانہ وصول ،شادی ہال مینجر فرار ہونے میں کامیاب ،تفصیلات کے مطابق گیلانی میرج ہال حجرہ شاہ مقیم میں مقامی تاجر محمد اسلم اعوان کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ جہاں ڈبل ڈش کھاناتناول کیاجارہاتھا جس دوران اچانک اسسٹنٹ کمشنردیپالپور تبریز صادق مری بلوچ نے ریونیو عملے اورمقامی پولیس کے ہمراہ چھاپہ ماردیا۔جہاں ڈبل ڈش پرپابندی کے قانون کی خلاف ورزی پکڑکرموقعہ پرہی پچاس ہزارروپے جرمانہ وصول کرکے باقاعدہ خزانہ سرکارکی رسید کاٹ دی گئی جبکہ آصف نامی شادی ہال مینجر فرار ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی دیپالپور میں ایک شادی تقریب میں کھانے پرعائد پابندی کی خلاف ورزی پکڑ کراسسٹنٹ کمشنرنے ایک لاکھ جرمانہ موقع پرہی وصول کیاتھا۔