اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حیران ہوں لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، عدالتی فیصلے کا پیرا2خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتاہے ۔خواجہ آصف کے بیان پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاآفیسرنے کہا (نوازشریف)مرتا ہے تو مر جائے ، عدالتی فیصلے کا پیرا 2خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے جہاں واضح طور پر حکومتی لاآفیسرز کا موقف درج ہے ۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ عدالتی فیصلے کا سکرین شارٹ بھی پوسٹ کردیا۔