لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ لوگ خواتین کی تعریف ان کی عمر کا تذکرہ کیے بغیر کریں۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اپنی خوشحال اور کامیاب زندگی کا راز بتاتے ہوئے جینیفر لوپیز نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں سننا چاہتا کہ آپ 50 سال کی عمر میں اچھے لگتے ہیں، لوگ صرف اچھا دکھنا چاہتے ہیں چاہے ان کی عمر کتنی بھی ہو اور میرے لیے یہ چیز سب سے زیادہ اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم (خواتین) یہ نہیں چاہتیں کہ لوگ کہیں آپ 35، 40، 50 یا 60 سال کی عمر میں خوبصورت لگ رہی ہیں، چاہتے ہیں کہ لوگ دیکھتے ہی صرف واؤ، یو لک امیزنگ (تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو) جیسے الفاظ ادا کریں۔